گرمی سے نجات کی امید، بارش کی نوید آ گئی

Jul 08, 2026 | 09:06:AM
گرمی سے نجات کی امید، بارش کی نوید آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین،احتشام کیانی،رمشا اسماعیل)ملک کے اہم شہروں کے موسم میں تبدیلی:لاہور اور اسلام آباد میں بادل برسنے کی توقع جبکہ کراچی میں گرمی اور آلودگی کا راج برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہواؤں کے چلنے سے حبس میں کچھ کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں بھی آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر یا شام کے اوقات میں شہر کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ تقریباً 20 سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دیا جائے گا:پاسداران انقلاب

دوسری جانب کراچی میں موسم آج بھی گرم ہے، جہاں صبح کے وقت ہی درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شہر قائد میں آج پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

فضائی معیار بھی مضر صحت قرار دیا گیا ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پرٹیکیولیٹ میٹرز سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔