قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے :علیمہ خان

Jul 08, 2025 | 21:04:PM
قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے :علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔

منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلمان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے والد کی اجازت کی ضرورت نہیں، انہیں ہم نے روک رکا تھا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بچے اب بھی والد سے اجازت ضروری نہیں سمجھتے اور انہوں نے صرف بتایا ہے کہ وہ امریکا سے واپسی پر تحریک کا حصہ بنیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے ہدایت کی ہے کہ  5 اگست کو احتجاجی تحریک عروج پر پہنچنی چاہیے اور ہماری پوری فیملی احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں‘عظمی بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل