لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلر اشتہاری ملزم گرفتار

Jul 08, 2023 | 16:00:PM
لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلر اشتہاری ملزم گرفتار
کیپشن: فوٹو بشکریہ ایف آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ایسی ہی ایک کارروائی میں انٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے متعدد شہریوں کو ملازمت کے غرض سے سعودی عرب بھجوانے کیلئے پیسے بٹورے جو انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا اہم سرغنہ ہے۔ ملزم متاثرہ شہریوں سے پیسے وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا جسے لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور کی فضاؤں میں منشیات کی پرواز، سمگلر ڈرون پکڑا گیا

ملزم کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ 5 سال سے ایف ائی اے کو مطلوب تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔