ہانیہ عامر ایک نئی ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئی

Jul 08, 2022 | 15:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ہانیہ عامر ایک نئی ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر  اپنی ایک اور ویڈیو کی وجہ سےسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئی۔ویڈیو میں  اداکارہ دھن کی تال پر ورزش کرتی نظر آ رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں وہ بھارتی گانے کی دھن پر ورزش کرتی دکھائی دیں۔

مسلسل تنازعات میں گھری رہنے والی اداکارہ ویڈیو میں نئے ہیر کٹ، کالے رنگ کی سلیو لیس ٹاپ اور ٹراؤزر میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ انہوں نے گلے میں اپنے نام کا لاکٹ بھی پہن رکھا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ انجوائے کرتی نظر آرہی ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کو تیرے نام فلم کا سلمان خان کہ دیا اور ایک صارف نے دوسری علیزے شاہ کہ دیا۔اس ویڈیو کو اب تک 92 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور درجنوں صارفین اس پر تبصرے کر ر ہے ہیں۔