انگلینڈ سے شکست کے بعد  کپتان بابر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی

Jul 08, 2021 | 22:05:PM
انگلینڈ سے شکست کے بعد  کپتان بابر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)انگلینڈ سے شکست کے بعد  کپتان بابر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ان کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مًطابق کپتان بابر اعظم اس وقت 865 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بلے باز ہیں جبکہ بھارتی کپتان 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے تھے جس کی بنا پر ان کی رینکنگ میں کمی ہوسکتی ہے۔

یا د رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی رینکنگ کا اعلان تین میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی خاتون ریسر نے برٹش ایف 3 چیمپئن شپ میں بڑےبڑوں کو دھو ل چٹادی