کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ،میو ہسپتال لاہور میں’’پہلی انٹرنیشنل منیملی انویسیو چیسٹ وال سرجری کانفرنس‘‘کا انعقاد

Jan 08, 2026 | 22:21:PM
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ،میو ہسپتال لاہور میں’’پہلی انٹرنیشنل منیملی انویسیو چیسٹ وال سرجری کانفرنس‘‘کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈیپارٹمنٹ آف تھوراسک سرجری، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی / میو ہسپتال لاہور میں ’’پہلی انٹرنیشنل منیملی انویسیو چیسٹ وال سرجری کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا۔

اس تاریخی کانفرنس کے پیٹرن اِن چیف پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ہیں، جن کی سرپرستی میں یہ علمی سرگرمی منعقد ہو رہی ہے۔

اس کانفرنس کے کورس ڈائریکٹرپروفیسر سید محمد رضا نقوی ہیں، جن کی قیادت اور رہنمائی میں اس پروگرام کو ایک مضبوط علمی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے کہ دنیا کے نامور اور معروف چیسٹ وال سرجن،پروفیسر وین لِن وانگ (Prof. Wenlin Wang)اس کانفرنس میں شرکت فرما رہے ہیں، جو منیملی انویسیو چیسٹ وال سرجری کے بانی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہر ہیں۔

یہ کانفرنس لیکچرز، ہینڈز آن ورکشاپس اور لائیو سرجریز پر مشتمل ہے، جن میں درج ذیل جدید جراحی طریقۂ علاج پیش کیے جائیں گے:پیکٹس ڈیفارمیٹیز (Pectus Deformities)،چیسٹ وال ماسز (Chest Wall Masses)،رب فکسیشنز (Rib Fixations)۔اس کانفرنس کا مقصد پاکستان میں جدید چیسٹ وال سرجری کو فروغ دینا، نوجوان سرجنز کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا اور مریضوں کو جدید اور محفوظ علاج کی سہولیات تک رسائی دینا ہے۔