زرمبادلہ کے  ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ، سرکاری ذخائر تین ماہ کے درآمدی بل کے برابر آگئے

Jan 08, 2026 | 20:36:PM
 زرمبادلہ کے  ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ، سرکاری ذخائر تین ماہ کے درآمدی بل کے برابر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سٹیٹ بینک آف پاکستان  نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان کے  زرمبادلہ کے  ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔

سٹیٹ بینک  آف پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے ہیں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک  نے آج بتایا کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک  کے اعداد و شمار کے مطابق   کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 3 لاکھ 96 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر 5 ارب 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں  ملا کر 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر21 ارب 19 کروڑ 24 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
اب  سٹیٹ بینک کے پاس ساڑے تین ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر ہوگئے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیئے:  آج دو ٹیموں کی نیلامی میں پانچ امریکی کمپنیاں شریک ہوئیں، محسن نقوی