باجوڑ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید،متعدد زخمی

Jan 08, 2024 | 10:16:AM
خیبر پختون خوا کے شمالی ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند بیلوٹ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند بیلوٹ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  بیلوٹ فرش میں دھماکے  کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا ، دھماکے کے بعد خار کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

ریسکیوکی جانب سے مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔