چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Jan 08, 2022 | 21:11:PM
لسبیلہ ٹریفک حادثے، چیئرمین سینیٹ، کے بھائی جاں بحق
کیپشن: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ ٹریفک حادثے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی جاں بحق ہو گئے، حادثے میں سالار خان سنجرانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ،پولیس کے مطابق سالار خان سنجرانی کی گاڑی اوتھل کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی ، خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ زخمی سالار خان سنجرانی کراچی پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گئے۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہارکیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین سینیٹ سے فون پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ حادثے کی خبر سن کر انتہائی دکھ پہنچا،غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداے پھر بند۔۔۔؟کب سے؟ شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں اہم اعلان