کورونا کے وار جاری ۔۔  ایک شخص جاں بحق۔۔ 1345 نئے مریض رپورٹ

Jan 08, 2022 | 09:31:AM
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر , کورونا وائرس,ہلاکت
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق  ہو گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 962 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 345 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 82، سندھ میں 4 لاکھ 85 ہزار 782، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 673، بلوچستان میں 33 ہزار 657، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 167 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 696 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار 912 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 537 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 962 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 77، سندھ میں 7 ہزار 678، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 941، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 366، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 747 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  شکرقندی کے اتنے فائدے۔۔جان کر آپ روزانہ کھائیں گے۔۔اہم خبر