بلیک میل نہیں کیا جاسکتا،پہلےشہدا کو دفنائیں۔۔ پھرکوئٹہ آؤں گا : وزیراعظم

Jan 08, 2021 | 12:32:PM
بلیک میل نہیں کیا جاسکتا،پہلےشہدا کو دفنائیں۔۔ پھرکوئٹہ آؤں گا : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ہزارہ برادری  اپنے شہدا کی تدفین کرے،گارنٹی دیتا ہوں آج ہی کوئٹہ جاؤں گا لیکن وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرکے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید  کو کوئٹہ بھیجا، پھر دو وفاقی وزرا کو بھیجا، ہزارہ کمیونٹی کو یہ بتانے  کیلئے بھیجا کہ یہ حکومت ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا ہمارے ملک میں ہزارہ کمیونٹی پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، نائن الیون کے بعد ہزارہ کمیونٹی کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا، بھارت پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مظاہرین کے تمام مطالبات مان چکےہیں لیکن ان کا ایک مطالبہ ہے کہ وزیرعظم آئے تو شہدا کو دفنائیں گے، متاثرین کو کہا ہےکہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، اس طرح ہر کوئی بلیک میل کرے گا، خاص طور پر ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ اڑھائی سال سے کرپشن کیسز معاف کرنے کے لئے بلیک میل کررہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دھرنے کے شرکا اگر آج تدفین کردیں تو آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا، ہم نے سارے مطالبات مان لئے لیکن یہ نہیں کرسکتے کہ شرط لگائیں، پہلے دفنائیں، اگر  آج دفناتے ہیں تو گارنٹی دیتا ہوں آج کوئٹہ آؤں گا۔