پاک ملائیشیا بحری افواج کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ ملائیشیا ،ملائیشین نیول ہیڈکوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے جہاں امیر البحر کو ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
اس موقع پرپاک ملائیشیا بحری افواج کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرنے کے علاوہ میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بڑھانے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،اس کے علاوہ آپریشنل کوآپریشن اور استعداد کار بڑھانے پر بھی گفتگوہوئی۔
ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پرسمندری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زوردیتے ہوئے علاقائی استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کواجاگرکیا۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ترک وزیر خارجہ کا فون، مسجد دھماکے پر اظہار افسوس
ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز میں پاک بحریہ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی،کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں پاکستان نیوی کی شرکت کابھی ذکر کیاگیا۔