پاکستان دہشتگردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا:عاصم افتخار

Feb 08, 2026 | 08:51:AM
پاکستان دہشتگردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا:عاصم افتخار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی مندب عاصم افتخار نےکہا ہےکہ دہشت گرد حملےپاکستان کے امن اورمعاشی استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں،کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستانی مندب عاصم افتخار نےعرب نیوزکو انٹرویو دیتےہوئےکہا سرحد پار محفوظ ٹھکانوں سے حملے منظم کیےجارہے ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا۔

عاصم افتخار نے کہا پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے، دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعاون دہائیوں پرمشتمل شراکت داری کا تسلسل ہے،برادرانہ تعلقات اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات معاہدے کی بنیاد ہے،سعودی عرب پاکستان کا اہم معاشی شراکت دار ہے، دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے دورمیں مجھے جیل بھیجا گیا اور زہر دلوایا گیا، فیصل رضا عابدی

انہوں نے مزیدکہا غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے،اقوام متحدہ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔