منشیات اسمگلنگ کے الزام میں باپ اور بیٹی گرفتار

Feb 08, 2025 | 11:16:AM
 منشیات اسمگلنگ کے الزام میں باپ اور بیٹی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور پولیس نے شیرا کوٹ میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے باپ اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

شیرا کوٹ لاہور کے موبائلز اسکواڈ  نے کارروائی کرتے ہوئے 11 کلو گرام چرس برآمد کرلی ،ترجمان کے مطابق ملزم خاتون کے ہمراہ پشاورسے لاہور چرس کی سپلائی دینےآ رہا تھا ،شیرا کوٹ کےعلاقہ میں لگے ناکے پر موجود اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا، گاڑی کی چیکنگ پر 11 کلوگرام چرس کے پیکٹ برآمد ہوے۔

 ملزمان کی پشاور سے لاہور منشیات  کی سپلائی کو ناکام بنا دیا گیا ، ملزموں کو تھانہ شیراکوٹ منتقل کر دیا گیا ۔