NA-75 نارووال: آزاد امیدوار دانیال عزیز کی بھاری لیڈ، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Feb 08, 2024 | 21:47:PM
NA-75 نارووال: آزاد امیدوار دانیال عزیز کی بھاری لیڈ، سب کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ NA-75 کے 89 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا، آزاد امیدواردانیال عزیز نے بھاری لیڈ کیساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے 103پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار دانیال عزیز 27789 ووٹ لے کرپہلے، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر طاہر علی جاوید 15609 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے انوارالحق 10209 لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں۔