دبنگ ہیرو سلمان خان2023 میں عید کے موقع پر کہاں نظر آئیں گے۔۔؟

Feb 08, 2022 | 22:13:PM
سلمان، خان فلم، ’کبھی عید کبھی دیوالی‘، پوسٹر
کیپشن: سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا پوسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف سٹار سلمان خان کی آنے والی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سال 2023 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا اداکارہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ بنا رہے ہیں۔  اداکارہ پوجا ہیگڑے سلمان خان کے ساتھ  ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ سلمان نے فلم کا اعلان جنوری 2020 میں کیا تھا، اور یہ 2021 میں عید پر ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم یہ فلم کورونا وبائی امراض کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ کبھی عید کبھی دیوالی میں سلمان خان اور ساجد ناڈیاڈوالا کا دوبارہ ملاپ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ۔۔اپوزیشن نے معاملہ افسوسناک قرار دیدیا