توبہ اتنی جہالت۔۔بیٹے کی خواہش۔۔جعلی پیر نے خاتون کےسرمیں کیل ٹھونک دی

Feb 08, 2022 | 18:25:PM
جعلی، پیر، خاتون، سر ،کیل، ٹھونکا
کیپشن: جعلی پیر نے خاتون کےسرمیں کیل ٹھونکا ہوا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کی رہائشی خاتون نے شوہر کو بیٹاں پسند نہ آنے پر اوربیٹے کی خواہش میں انتہائی گھناؤنا قدم اٹھا لیا ، جعلی  پیر نےحاملہ خاتون کے سرمیں کیل ٹھونک دی ۔  

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک پیر نے اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔

متاثرہ خاتون کےمطابق وہ سر میں  کیل ٹھکوانے کے لئے راضی ہو گئی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔زخمی خاتون کو علاج کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچادیاگیا۔

ہسپتال میں متاثرہ خاتون کا علاج کرنیوالے نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر نے بتایا ہے  کہ  خاتون حاملہ تھی اور اس کے سر پر گہری چوٹ تھی، کیل کو آپریشن کےبعد نکال لیا گیا ہے اور اب خاتون کی حالت بہتر ہے۔ڈاکٹر  حیدر نے مزید بتایا کہ خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں اور اس نے اس وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی شادی کب ہو گی؟