مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین آدمی کا اعزاز کس نے چھینا؟؟

Feb 08, 2022 | 17:00:PM
مکیش امبانی ، امیر ترین آدمی
کیپشن: مکیش امبانی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مکیش امبانی سے ایشیا کے امیرترین آدمی کا اعزاز چھن گیا ۔بھارتی شہری گوتم اڈانی مکیش امبانی سے یہ اعزاز چھین کر ایشیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
تفصیلات کے مطابق اڈانی گروپ کے 59 سالہ چیئر مین گوتم اڈانی بندرگاہوں تھرمل توانائی اور کوئلے کی کمپنیوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت 88.5 بلین ڈالرہے۔دنیا بھر کے دوسرے ارب پتی آدمیوں کی طرح وبائی مرض کورونا وائرس میں گوتم اڈانی کی دولت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ۔ پچھلے سال اس وقت اڈانی کی مالیت 40 بلین ڈالر سے بھی کم تھی۔گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین آدمی ہونے کے ساتھ دنیا کے 10امیرترین افراد میں بھی شامل ہوچکے ہیں ۔ کورونا وبا کے دنوں میں اڈانی گروپ نے بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جون 2020 سے ممبئی میں نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں اڈانی انٹرپرائزز کے حصص میں 1,000 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔بلوم برگ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی 87.9 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ 11ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری۔۔قیمت اتنی کم ۔۔خریدےگا اب ہر کوئی