نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، سینٹ امیدواروں کے ناموں پر غور

Feb 08, 2021 | 21:14:PM
نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، سینٹ امیدواروں کے ناموں پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ن لیگ کے سینٹ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر پہنچے،حسین نواز اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے، نواز شریف ن لیگ کے سینیٹ کے امیدواروں کے نام پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کریں گے،سربراہ پی ڈی ایم سے نواز شریف کی مشاورت کے بعد ن لیگ حتمی فہرست پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیش کریگی۔