سابق فاسٹ بالر  ایزرا موزلے روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک

Feb 08, 2021 | 14:43:PM
سابق فاسٹ بالر  ایزرا موزلے روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر ایزرا موزلے روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کریبین کھلاڑی ایزرا موزلے نے اپنے کیرئیر کے دوران ویسٹ انڈیز کیلئے 2 ٹیسٹ میچ اور 9 ون ڈے میچ کھیلے۔63 سالہ ایزرا موزلے نے بارباڈوس کے لئے کھیلنے سے قبل انگلینڈ میں گلیمورگن کیلئے کھیل کراپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔کمر کی تکلیف کی وجہ سے وہ زیادہ کرکٹ نہ کھیل سکے۔1982 میں وہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی باغی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ بنےتھے جس کی وجہ سے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔تاہم بعد میں وہ واحد کرکٹر تھے جو پابندی ختم ہونے کے بعد دوبارہ ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل ہوئے۔ ایزرا موزلے 5 جنوری 1958کو کرائسٹ چرچ بارباڈوس میں پیدا ہوئے۔