ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج

Feb 08, 2021 | 09:53:AM
 ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوات میں ویک اینڈ پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں منفی 09، اسکردو میں منفی 07، کوئٹہ، گلگت اور پارا چنار میں منفی 04، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 5، لاہور میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔