عارفوالا: پولیس کی کار سوار فیملی پر فائرنگ، بچے سمیت4 زخمی 

Feb 08, 2021 | 00:12:AM
عارفوالا: پولیس کی کار سوار فیملی پر فائرنگ، بچے سمیت4 زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب پولیس نے شادی کی تقریب سے واپسی پر کار سوار فیملی پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ساہیوال ہسپتال ریفر کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ احمد یار کے علاقہ میں پیش آیا ،فائرنگ سے شدید زخمیوں کی شناخت نواشق اور عاشق کے نام سے ہوئی ہے، دونوں زخمی چک 81ای بی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔
متاثرہ کار سوار کاکہنا ہے کہ پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے ہمیں رکنے کا اشارہ کیا ہم نے ڈاکو سمجھ کر کار نہیں روکی،پولیس اہلکاروں نے پرائیویٹ گاڑی میں پیچھا کرتے ہوئے فائر کھول دیئے ہمیں انصاف دیا جائے۔
جبکہ پولیس ترجمان کاکہناہے کہ کار سوار منشیات فروش ہیں کار سے 7کلو چرس موقع پر برآمد کی گئی، ترجمان کاکہنا ہے کہ مخبر کی اطلاع تھی کار میں سوارمسلح افراد بھاری مقدار میں منشیات لیکر آرہے ہیں،ترجمان کاکہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا گاڑی بھگانے پر پیچھا کیا تو ایک شخص فرنٹ سیٹ پر مضروب پایا،مضروب نواشق نامی شخص اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ ساتھی احسن قدیر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔