سندھ کے 7 اضلاع میں ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

Dec 08, 2025 | 20:40:PM
سندھ کے 7 اضلاع میں ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: آئی جی سندھ کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سے متعلق جائزہ اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین) آئی جی سندھ کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں پہلے مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور پی ڈی آئی ٹی نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی نے بریفنگ  دی جس میں کہا گیا کہ 7 اضلاع میں نصب کیمرے نمبر پلیٹ اور خلاف ورزیوں کی شناخت کی صلاحیت رکھتے ہیں،بقیہ اضلاع میں کیمروں کی اپ گریڈیشن آئندہ چند روز میں مکمل کی جائے گی

 آئی جی سندھ  نےسسٹم اور ٹریکس قوانین سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے،انہوں نے ہدایت کی کہ سہولت سینٹرز میں خوش اخلاق عملہ تعینات کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:  سیالکوٹ: تھانہ مُرادپور کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن شوہر کے مبینہ تشدد سے قتل