نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ،او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ 

Dec 08, 2025 | 18:37:PM
نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ،او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ 
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں 2026 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی او آئی سی کی خواتین پر نویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی سیکرٹریٹ اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے ذریعے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے صنفی برابری اور خواتین کے بااختیار بنانے کے فروغ میں پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کیا

اسحاق ڈار نے کہاکہ آنے والی کانفرنس، او آئی سی کے دائرہ کار اور اس سے آگے خواتین کے مسائل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء برائے قانون و انصاف، آئی ٹی و ٹیلی کام شریک ہوئے،معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، کابینہ ڈویژن، مذہبی امور اور انسانی حقوق کے سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں او آئی سی میں پاکستان کی مستقل نمائندہ اور وزارتِ خارجہ سمیت متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:2025 :پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟