بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے ڈیم خالی کیے۔
یہ بھی پڑھیں:مرچوں کے سپرے سے حملہ،ٹارگٹ کون؟متعدد افراد بھی زخمی ہو گئے
ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، بھارت ڈیم خالی کرکے دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے۔
آبی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے۔