بے روز گار افراد کیلئے خوشخبری۔۔بھرتیاں کھل گئیں

Dec 08, 2021 | 11:58:AM
بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری
کیپشن: نوکریاں ہی نوکریاں فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ زراعت نے نئی بھرتیوں کی سمری ارسال کر دی۔ محکمہ زراعت گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کی اسامیوں تین ہزار ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔

محکمہ زراعت  کو گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کی خالی اسامیوں پر3 ہزار ملازمین کی  ضرورت ہے  ۔ محکمہ زراعت 1 ہزار 145 ٹیکنیکل ملازمین بھرتی کرے گا جبکہ اس حوالے سے محکمہ زراعت نے پنجاب حکومت کو بھرتی پر پابندی اٹھانے کی سمری ارسال کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان عدالت میں پیش

سمری کی منظوری کے بعد بھرتی کیلئےعمل شروع کر دیا جائے گا۔ محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ بھرتی میرٹ پر کی جائے گی۔

 اس حوالے سے کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تشدد کے واقعات۔۔بشریٰ انصاری نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا