ا داکارہ رانی کی آج 74 ویں سالگرہ 

Dec 08, 2020 | 20:57:PM
 ا داکارہ رانی کی آج 74 ویں سالگرہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) تہذیب، انجمن، چن مکھناں، امرائوجان ادا ،میرا گھر میری جنت،سونا چاندی سمیت درجنوں فلموں میں ادا کاری کے یا دگار نقو ش چھوڑ جا نے والی ا داکارہ رانی کی آج 74 ویں سالگرہ ہے۔ 27برس قبل دارفانی سے کوچ کرجانے والی رانی کی لازوال اداکاری آج بھی ان کا نام زندہ رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق طویل عرصے تک فلم انڈسٹری پر راج کرنےوالی اداکارہ رانی 8 دسمبر 1946کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ اصل نام تو ناصرہ تھا لیکن فلموں میں رانی کے نام سے شہرت حاصل کی۔961میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، ابتدائی ناکامیوں کے بعد جب ان کی فلمیں ہزارداستان اور دیوربھابھی ریلیز ہوئیں، توپھر انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کرنہ دیکھا۔ ہدایتکار حسن طارق کا ساتھ  تو گویا کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیاجو انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔یہ بھی عجب سلسلہ رہا کہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی رانی ذاتی زندگی میں ہمیشہ مسائل سے نبردآزما رہیں لیکن ان کی اداکاری کے انمٹ نقوش آج بھی فلم بینوں کے دلوں پر نقش ہیں۔