قاتل کورونا ایک اور مسیحا کی زندگی نگل گیا

Dec 08, 2020 | 12:56:PM
قاتل کورونا ایک اور مسیحا کی زندگی نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسیحابھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں۔  مہلک وائرس خیبرپختونخوا  کے شہر ہری پور  کی ماہر گائناکالوجسٹلیڈی ڈاکٹر کی زندگی نگل گیا۔

خیبر پختونخوا میں لیڈی ڈاکٹر عالیہ سرفراز کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہارگئیں۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ سرفراز اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے چندروز سے حالت تشویشناک تھی۔مرحومہ ڈاکٹر ڈی ایچ کیو ہری پور میں گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ سربراہ تھیں۔

 خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے شہید ہونے والے  ڈاکٹرز کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شکوہ کیا ہے کہ  حکومت کی جانب سے تاحال  کسی شہید ڈاکٹر یا شہید ہیلتھ ملازمین کو شہداء پیکیج نہیں دیا گیا۔ڈاکٹرز اور ہیلتھ ملازمین کورونا رسک الاؤنس سے بھی محروم ہیں۔