میر رضا علی کی قبر کشائی کے دوران 17 سیمپلز حاصل کئے گئے

Aug 08, 2026 | 19:25:PM
 میر رضا علی کی قبر کشائی کے دوران 17 سیمپلز حاصل کئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شایان علی) کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت  کے کیس میں آج قبر کشائی کے دوران مجموعی طور پر 17 سیمپلز حاصل کئے گئے۔

تفتیشی ذرائع  نے بتایا ہے کہ  میڈیکل بورڈ نے قبر سے نکالی گئی باقیات سے مختلف نوعیت کے نمونے حاصل کئے۔ 4 نمونے ڈی این اے جانچ جبکہ دیگر کیمیکل ایگزامن کی غرض سے حاصل کئے گئ۔ میڈیکل بورڈ کے ارکان مجموعی طور پر 19 سیمپلز کی جانچ کریں گے۔ 2 ریفرنس سیمپلز میر رضا علی کے والدین سے حاصل کئے گئے جن سے ڈی این اے میچ کیا جائے گا۔ قبر سے نکلی باقیات اور والدین کے سیمپلز سے تصدیق ہوگی کہ لاش میر رضا علی کی تھی یا نہیں۔ 

کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹس کا رزلٹ 3 سے 4 روز میں متوقع ہے۔  پیر کے روز  جامعہ کراچی کی فارنزک لیب میں تمام سیمپلز جمع کرائے جائیں گے۔

قبر کشائی کا عمل آج تقریباً 3 گھنٹے تک ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:  مقتول میر رضا کے قاتلوں تک پہنچنے میں کون طاقت رکاوٹ؟