فلم’’دی ایونجرز‘‘ کی اداکارہ الزبتھ اولسن ماں بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اورفلم’ ’دی اوینجرز‘‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ الزبتھ اولسن 37 برس کی عمر میں پہلی بار ماں بن گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور ان کے شوہر رابی آرنیٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم نومولود سے متعلق جنس، نام یا دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق الزبیتھ اولسن نے اس خوشی کے موقع پر خود کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ بچے کی پیدائش سے متعلق تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
یاد رہے الزبتھ نے’’اسکارلٹ وچ‘‘ کا مشہور کردار کیا تھا جس میں وہ اپنے خیالی دو بچوں کی موت کے بعد یونیورس کی ٹائم لائن سے چھیڑ چھاڑ شروع کرکے انسانیت کےلیے خطرہ بن جاتی ہے۔
اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کیے جانے کے بعد انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر سول ایوارڈز 2026 کے لیے 54 شخصیات کی نامزدگی کی منظوری
واضح رہے کہ الزبتھ اولسن اور رابی آرنیٹ نے کورونا وبا کے آغاز کے دوران شادی کی تھی۔