لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا لے کر غائب
کیپشن: ٹیکسی ڈرائیور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کا شہری سے ایک اور فراڈ سامنے آیا ہے، آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے تھانے نے آن لائن ایپ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو کہ شہری حماد حسن کی مدعیت میں ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شہری نے ماڈل ٹاؤن میں اپنے رشتے داروں کو کھانا بھجوانے کے لیے رائیڈ بک کی، کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کردی گئی، ان ڈرائیو ایپ نے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا ڈرائیور کھانے اور برتن سمیت غائب ہوگیا، کھانا 45 ہزار روپے مالیت کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹر حیدر علی کی گرفتاری و رہائی پر مانچسٹر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا