لاہور ہائیکورٹ  میں دو ججز کو اہم ذمہ داری تفویض 

Aug 08, 2025 | 19:33:PM
لاہور ہائیکورٹ  میں دو ججز کو اہم ذمہ داری تفویض 
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ  میں دو ججز کو اہم ذمہ داری تفویض کر دی گئی۔

جسٹس جواد ظفر  اور جسٹس خالد اسحاق آئندہ ہفتے پہلی مرتبہ دورکنی بنچز کی سربراہی کریں گے۔جسٹس جواد ظفر  اور جسٹس خالد اسحاق آئندہ ہفتے تین روز ڈویژن بنچز کی سربراہی کریں گے۔

جسٹس  جواد ظفر 11 سے 13 اگست تک فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچ کی سربراہی کریں گے۔جسٹس طارق محمود باجوہ دو رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس خالد اسحاق11  سے 14 اگست تک سول نوعیت کے ڈویژن بنچ کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس سلطان محمود دو  رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس  جواد  ظفر ، جسٹس خالد اسحاق سنگل اور ڈویژن بنچ کی حیثیت سے بھی  مقدمات سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کے بعد شبلی فراز کی بھی عہدے سے چھٹی، نوٹیفکیشن جاری