حوثیوں نے ایلات بندرگاہ کو عملی طور پر مفلوج کر دیا:اسرائیلی سکیورٹی سینٹر کا اعتراف

Aug 08, 2025 | 15:24:PM
حوثیوں نے ایلات بندرگاہ کو عملی طور پر مفلوج کر دیا:اسرائیلی سکیورٹی سینٹر کا اعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسرائیلی سکیورٹی سینٹر   نے اعتراف کیا ہے کہ  حوثیوں نے ایلات بندرگاہ کو عملی طور پر مفلوج کر دیا۔

اسرائیل کے  سکیورٹی ادارے  کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمن کے انصار اللہ کے مسلسل بحری حملوں کے اسرائیل پر اہم تزویراتی اور اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

 غیر ملکی خبررساں ایجنسی  کے مطابق اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنل سکیورٹی سٹڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  ایشیا سے اسرائیل تک سمندری سفر کا دورانیہ 18 سے 20 دن سے بڑھ کر 35 سے 45 دن ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض اشیا کی سمندری نقل و حمل کے اخراجات میں50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کا براہ راست اثر اسرائیلی مارکیٹ پر پڑا ہے اور اسرائیلی صارفین نے قیمتوں میں فرق کو واضح طور پر محسوس کیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ نے مزید کہا کہ  ایلات کی بندرگاہ، جسے ہمیشہ  اسرائیل کا جنوبی گیٹ وے   سمجھا جاتا تھا، کا وجود عملاً ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بڑی  تبدیلیاں ، وارڈ سسٹم ختم ، چیئرمین کا انتخاب کیسے ہو گا؟اہم خبر جانیے

رپورٹ کے مطابق اس بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت تقریباً مکمل طور پر رک گئی ہے اور اس کے نتیجے میں یہ اپنی اقتصادی اور سیکورٹی اہمیت کھو چکی ہے  حالانکہ ایلات بحر ہند اور مشرق بعید کے ساتھ اسرائیل کے رابطے کا ایک اہم مقام تھا۔

 رپورٹ کے مطابق  دہائیوں میں پہلی بار بحیرہ احمر میں اسرائیلی مفادات کو براہ راست خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے دھمکیاں اب صرف ایران تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ حوثی ایک بااثر فیلڈ اداکار بن چکے ہیں جو اسرائیل سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا اس کی طرف جاتے ہیں۔