بلوچستان : موبائل سروس تیسرے روز بھی معطل

Aug 08, 2025 | 13:55:PM
بلوچستان : موبائل سروس تیسرے روز بھی معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ 

صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بندکی گئی۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور کاروباری برادری کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

دوسری جانب صدر چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ بند کرنالوگوں کے لیے معاشی مشکلات پیدا کردیتاہے، حکومت عوامی روزگار دونوں کے تحفظ کا حل نکالے۔