راحت فتح علی کی گورنر ہاؤس سندھ میں محفل موسیقی

Aug 08, 2025 | 09:48:AM
راحت فتح علی کی گورنر ہاؤس سندھ میں محفل موسیقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی معرکہ حق کے حوالے سے محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سماں باندھ دیا۔

استاد راحت فتح علی خان گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر کراچی پہنچے تھے۔

علاوہ ازیں محفل میں معروف ملی نغمے بھی گائے گئے۔

گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ معرکہ حق بھارت کو بدترین شکست دینے کی خوشی میں منارہے ہیں۔

تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:ویڈیو :ہانیہ کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا صارفین نے آسمان سر پر اٹھا لیا