خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

Aug 08, 2023 | 20:27:PM
خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) حیدر آباد میں اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا، تاہم پانچ بچے انتقال کرگئے۔حیدرآباد کے اسپتال میں چھ بچوں کو جنم دینے والی خاتون ریکھا لکشمن کا تعلق عمر کوٹ سے ہے۔ دنیا میں آنے والے نئے مہمانوں میں سے تین لڑکے اور تین لڑکیاں تھیں۔

عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے آنگن میں 6 بچوں کی بہار آئی لیکن ان بچوں میں سے 5 انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیے: ’دل کرتا ہے خودکشی کرلوں‘ملزمہ سومیہ کا عدالت میں بیان، جوڈیشل ریمانڈ منظور

زندہ بچ جانے والا بچہ اسپتال کی نرسری میں زیر علاج ہے۔

اسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ خاتون کے ہاں قبل ازوقت آپریشن کے ذریعے بچوں کی ولادت ہوئی۔ ڈاکٹر کے مطابق طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے خاتون کا آپریشن کرکے بچوں کی پیدائش قبل از وقت کروائی گئی تھی، تاہم خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔