عمران خان کے خلاف جج ہمایوں دلاور کی جعلی پوسٹ،  ایف آئی اے نے مجرم کو طلب کرلیا

Aug 08, 2023 | 09:25:AM
ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر جج ہمایوں دلاور کی جعلی فیس بک پوسٹ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل محمد نعیم حیدر پنجوتھا کو آج طلب کر لیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر جج ہمایوں دلاور کی جعلی فیس بک پوسٹ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم  محمد نعیم  کو آج طلب کر لیا۔ 

ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور ہمایوں کی جعلی فیس بک پوسٹس کے معاملے پر تحقیقات شروع کردی۔ 

یاد رہے کہ محمد نعیم بھیرہ ضلع سرگودھا کا رہائشی ہے،اُس نے جج ہمایوں دلاور کی عمران خان مخالف پوسٹ بنا کر وائرل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  موسیٰ خیل، اشتہاری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار جاں بحق

مبینہ پوسٹ کے سکرین شارٹ خواجہ حارث کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئےتھے۔