وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس

Aug 08, 2022 | 19:49:PM
پرویز الٰہی ، اجلاس
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر محمد راجہ بشارت،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور کمشنر راولپنڈی ڈویڑن نے شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا نالہ لئی ایکسپریس وے کو 110 ارب کی بجائے صرف 46 ارب میں بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس میں رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی ہدایت پر نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ110ارب روپے کی بجائے 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔ چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا رنگ روڈ سے ملحقہ اراضی مالکان کی بجائے صرف اور صرف عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے۔رنگ روڈ اور نالہ لئی کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر آغاز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے مزیدکہا کہ راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ کی جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ پراجیکٹس کی زد میں آنے والے غریب لوگوں کو گھر بنا کر دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیں گے۔جبکہ مری اور راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے گرد گھیرا تنگ