شہروز کاشف کی بڑی کامیابی، ایک اور چوٹی سر کر لی

Aug 08, 2022 | 15:59:PM
شہروز کاشف, بڑی کامیابی، , چوٹی سر
کیپشن: شہروز کاشف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ’’ٹو‘‘ بھی سر کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر نے والے 20 سالہ شہروز کاشف کا تعلق لاہور سے ہے یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ۔

رپورٹ کے مطابق شہروز چند دنوں میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، جو ان کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو وہ 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ شہروز کاشف پہلے ہی  5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں،شہروز کاشف  2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں۔