تحریک لبیک کی کارکنوں کو فیض آباد پہنچنے کی کال

Aug 08, 2022 | 15:27:PM
تحریک لبیک ،فیض آباد،کارکنوں،پریڈ گراؤنڈ،جلسہ،اجازت
کیپشن: ایک ماہ قبل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی گئی لیکن اجازت نہیں دی گئی: سیکرٹری اطلاعات ٹی ایل پی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان نے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی۔

 سیکرٹری اطلاعات ٹی ایل پی محمد امجد رضوی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی لیکن اجازت نہیں دی گئی، رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں؟

محمد امجد رضوی نے کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کے لیے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچے کی کال دی جا چکی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان کانفرنس میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں گے اور ہمارے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔