ر ب نے بنا دی جو ڑی ۔۔معذور جوڑے نے وہیل چیئر پر شادی کرلی

Aug 08, 2021 | 22:28:PM
ر ب نے بنا دی جو ڑی ۔۔معذور جوڑے نے وہیل چیئر پر شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) رب نے بنا دی جو ڑی ،یہ محا ورہ وا قعی سچ ہو گیا ۔ معذور جوڑے نے وہیل چیئر پر شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ریاست ہماچل پردیش کے ششی پال کا سات برس پہلے ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کی وجہ سے  ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی اور وہ پوری عمر کیلئے معذور ہوگئے۔ ایسا ہی حادثہ ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی سونم کے ساتھ بھی پیش آیا جو گھر کی چھت سے گریں اور ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آگئی جس کے باعث وہ معذور ہوگئیں۔

ششی پال اور سونم کا علاج  چندی گڑھ کے ایک ہسپتال میں چل رہا تھا جہاں دونوں کی ملاقاتیں ہوئیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ علاج مکمل ہونے کے بعددونوں ہی چلنے پھرنے کے قابل تو نہ ہوسکے البتہ وہ وہیل چیئر پر بیٹھنے کے قابل ہوگئے۔ اس کے بعد  دونوں نے با ہمی رضا مندی سے شا دی پر اتفا ق کر لیا۔بعد میں چند رشتہ دا روں کی مو جو دگی میں وہیل چیئر پر بیٹھ کر ہی شادی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر سے صحت یاب ہونے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے بچپن کی تصویر شیئر کر دی