اداکارہ گوہر خان نےمداحوں کے سوالات پر کیا جوابات دئیے، ویڈیو دیکھیں

Aug 08, 2021 | 11:14:AM
اداکارہ گوہر خان نےمداحوں کے سوالات پر کیا جوابات دئیے، ویڈیو دیکھیں
کیپشن: (فائل فوٹو)اداکارہ گوہر خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹی وی شو’ بگ باس7 ‘ کی فاتح اداکارہ گوہر خان اپنی شادی کے بعد سے مسلسل موضوع بحث ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2020 میں بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر اسمٰعیل دربار کے بیٹےاداکار زید دربار سے شادی کی۔ گوہر خان نے ’بگ باس  7‘ جیتنے  کے بعد اپنے مداحوں کی تعداد میں بہت اضافہ کیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر بہت فعال ہیں۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  وہ اپنی زندگی سے متعلق اپ ڈیٹس شائقین کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے۔   ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھنے کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر فعالیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی ہے۔ ان کے شوہر زید دربار بھی کچھ ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں۔اداکارہ  گوہر خان نے ایک شاندار ویڈیو ریلیز کیا ہے، انہوں نے اس ویڈیو کو اپنے مداحوں کے لئے وقف کیا ہے،انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کئے گئےاس ویڈیو پوسٹ کے ساتھ ، گوہر نے لکھا ہے ’’آپ سوال پوچھیں ، میں جواب دوں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

اس ویڈیو میں مداحوں کے سوالات اور اداکارہ کے جوابات متن کی شکل میں نظر آتے رہے۔ گوہر سے پہلا سوال پوچھا گیا ’آپ کابچہ کب ہوگا؟‘ تو انہوں نے جواب دیا جب اللہ تعالیٰ چاہیں گے۔دوسرا سوال پوچھا گیا کہ ’آپ سسرال والوں کے ساتھ کیوں نہیں رہتیں؟‘تو انہوں نے  بتایا کہ میں نے اور زید نے اس بات کو منتخب کیا  ہے جو ہمیں سوٹ کرتا۔تیسرے سوال کے طور  پر ان سے پوچھا گیا کہ ’آپ شادی کے بعد سے  لگاتار کام کیوں کررہی ہیں؟‘اس پر گوہر نے بتایا کہ میں20سال سے کام کررہی ہوں اور 80 سال کی  ہونے تک کام کرتی رہوں گی۔ آخر میں انہوں نے مداحوں کو جیو اور جینے دو کا پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  6کروڑ فالوورز رکھنے والی گلوکارہ نیہا ککڑ نے لوگوں سےکیوں دوری اختیار کر لی۔۔؟