توقع ہے تمام فریقین طے شدہ معاہدے کی پابندی کریں گے؛ترکیہ کا جنگ بندی کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران اور امریکا میں سیز فائر پر ترکیہ نے بھی اہم بیان جاری کردیا۔
ترجمان ترکیہ وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ ہم خطے میں جاری جنگ کے حوالے سے اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں،ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عارضی جنگ بندی پر مکمل طور پر زمینی سطح پر عملدرآمد ضروری ہے، ہمیں توقع ہے کہ تمام فریقین طے شدہ معاہدے کی پابندی کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پائیدار امن کا حصول صرف مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی ممکن ہے،ہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی کامیاب تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، ہم اس پورے عمل میں برادر ملک پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، ہم قیام امن میں مددگار تمام اقدامات کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات کام کر گئی، جمعیت علمائے اسلام کا بڑااعلان