سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی بڑی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ طویل عرصے سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھیں،جنازے کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز کی مرحومہ کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت پنجاب نے ڈاکٹر نجمہ افضل خان کو صوبائی محتسب مقرر کردیا