نویں جماعت کاکیمسٹری کا پرچہ لیک،واٹس ایپ گروپوں میں وائرل

Apr 08, 2026 | 09:33:AM
نویں جماعت کاکیمسٹری کا پرچہ لیک،واٹس ایپ گروپوں میں وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شیرباز بلوچ )اوباڑو میں نویں جماعت کاکیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے ہی لیک ہوگیا ۔
پرچہ وقت سے پہلے ہی لیک ہوکرواٹس ایپ گروپس میں وائرل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیرپورمیں منکی وائرس سے مبینہ طور پر ایک بچی جاں بحق
 تمام امتحانی مراکز میں سرعام نقل بھی جاری ہے اورطلبہ موبائل فون کاپرچے کے دوران کھلم کھلااستعمال کررہے ہیں۔

جیکب آبادمیں لاڑکانہ بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں،22 مراکز میں ہزاروں طلبہ امتحان دے رہے ہیں مگر نگرانی کا نظام کمزور ہونے کے باعث  کھلے عام نقل ہورہی ہے،تعینات عملہ بے بس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی،نقل روکنے والی ٹیمیں بھی ناکام دکھائی دیتی ہیں جس سے تعلیمی نظام کی ناکامی بے نقاب ہوگئی ہے۔
ضلع گھوٹکی کے امتحانی مراکزمیں بھی نقل نہ رک سکی اورکئی امتحانی مراکز سے نویں جماعت کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔