سی ٹی او لاہور کا ایسٹر پر مسیحی اہلکاروں کیلئے احسن اقدام

Apr 08, 2023 | 23:06:PM
سی ٹی او لاہور کا ایسٹر پر مسیحی اہلکاروں کیلئے احسن اقدام
کیپشن: گرجا گھر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سی ٹی او لاہور نے ایسٹر پر مسیحی اہلکاروں کےلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایسٹر کے موقع پر تمام ٹریفک اہلکاروں کو اضافی چھٹیاں دےدی گئیں،سی ٹی او لاہور کی طرف سے تمام اہلکاروں کو پانچ پانچ ہزار روپے عیدی بھی دی گئی۔ 
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس میں 49 مسیحی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں، مسیحی اہلکاروں سے ان کے مذہبی تہواروں پر مکمل تعاون کیا جارہا ہے، مسیحی اہلکار ہماری فورس کا اہم حصہ، ان کی خوشیوں کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکار ایک فیملی کی مانند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ بینک سے رقم لیکر نکلنے والی خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، ویڈیو بھی سامنے آگئی