کراچی؛ بینک سے رقم لیکر نکلنے والی خاتون گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

Apr 08, 2023 | 22:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والی خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون اپنے گھر کے باہر رکشے سے اترتی ہے،دو موٹرسائیکلوں پر سوارچار ملزمان پہنچ جاتے ہیں، ملزمان کو دیکھ کر خاتون دروازے پر دستک دیتی ہے،اسی دوران مسلح ملزمان خاتون سے پرس چھین لیتے ہیں۔
فوٹیج کے مطابق ملزمان رکشہ ڈرائیور سے بھی لوٹ مار کرتے ہیں اورلوٹ مار کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلے کیخلاف لارجر بنچ کی کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا