شاہ رخ خان کے محبت بھرے انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا

Apr 08, 2023 | 21:27:PM
شاہ رخ خان کے محبت بھرے انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے  سپر سٹارشاہ رخ خان کا مداح کے ساتھ محبت بھرا خوبصورت انداز مداحوں کے دلوں میں گھر  کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ رخ خان کی فلموں میں رومانس اور ایکٹنگ کی تو ہر کوئی تعریف کرتا نظر آتا ہے ،لیکن شاہ رخ خان کو نرم دل کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارت کے شہر کولکتہ میں شاہ رخ خان نے آئی پی ایل کے میچ کے موقع پر جسمانی بیماری میں مبتلا لڑکے سے ملاقات کی اور اس کا  ماتھے پر چوما۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جسے مداحوں کی جانب سے شاہ رخ خان کے اس انداز کو خوب پسند کیااور تعریفیں کرنی شروع کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ،شاہ رخ خان نے بہت ہی خوشی اور نرم دلی کے ساتھ اپنے مداح سے ملاقات کی۔