سدھو موسے والا کا نیا گانا کیسے ریلیز ہوا ؟ ہر کوئی حیران و پریشان

Apr 08, 2023 | 20:59:PM
سدھو موسے والا کا نیا گانا کیسے ریلیز ہوا ؟ ہر کوئی حیران و پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشرقی پنجاب کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کا نیا گیت ’میرا ناں‘ یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے اور اس گیت کی ویڈیو میں ’ڈیپ فیک ٹیکنالوجی‘ کے ذریعے سدھوموسے والا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مصنوعی ٹیکنالوجی کے ذریعے سہی مگر سدھوموسے والا کے مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کو ایک بار پھر اپنی میوزک ویڈیو میں اپنے مخصوص انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

سدھوموسے والا کا یہ گیت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جسے ایک دن میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ پوسٹ ہونے کے پہلے دو گھنٹوں میں اس گیت کو 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور 10 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا۔

لائیکس کے اعتبار سے اس گیت نے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے کہ دو گھنٹے میں 10 لاکھ بار لائیک ہونے والی یہ پہلی بھارتی میوزک ویڈیو بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ آنجہانی گلوکار کی المناک موت کے بعد ان کے کئی گیت مکمل کیے گئے ہیں، جو یکے بعد دیگرے ریلیز کیے جا رہے ہیں۔’میرا ناں‘ بھی انہی میں سے ایک ہے۔