حدیقہ کیانی کی ’پنجرا‘ کے سیٹ سے خوبصورت یادیں شیئر 

Apr 08, 2023 | 13:53:PM
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ پنجرے میں ملنے والی تمام محبت کے لیے مداحوں کا شکر یہ ادا کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ پنجرے میں ملنے والی تمام محبت کے لیے مداحوں کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ پنجرا فیملی  کے ساتھ سیٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹیم کے ساتھ گزارے تمام خوبصورت لمحات کو یاد کیا۔

انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنے کاسٹ ممبران عمیر رانا، عاشر وجاہت، سنیتا مارشل اور آئنا آصف کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا ’ میری خوبصورت فیملی‘۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں اس طرح کے ایک اہم تجربے کا حصہ بننے کے لئے شکر گزار ہوں، کاسٹ، عملہ، یہ باصلاحیت بچے، کہانی، عظیم مرحوم مصنفہ عاصمہ نبیل، شاندار شازیہ وجاہت اور ہمارے حیرت انگیز ڈائریکٹر نجف بلگرامی میں آپ سب کی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ پنجرا مرحوم مصنف نبیل کو خراج تحسین تھا جو کینسر سے لڑتے ہوئے صرف آدھا اسکرپٹ مکمل کر سکے تھے، اس کے بعد اس پروجیکٹ کو اے آر وائی کی ٹیم نے اٹھایا اور کہانی کو مکمل کیا۔

مزید  پڑھیں:  بچوں کی پسندیدہ فلم ’باربی‘کا ٹریلر جاری

’پنجرا‘کی کاسٹ میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی (خدیجہ فاطمہ) ، عمیر رانا (جاوید رحمان)، سنیتا مارشل (وجیہا)، عاشر وجاہت (اذان)، زوہاب خان (فردان)، عینا آصف (ابیر)، احمد عثمان (ابان) ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی کہانی ’والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح والدین دو بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ جبکہ تیسرے بچے کو ہر بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں جس سے اس کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘